22 اکتوبر، 2026، 3:32 PM

چینی شہریوں کو سعودی عرب میں احتیاط اور حساس علاقوں سے دور رہنے کا حکم

چینی شہریوں کو سعودی عرب میں احتیاط اور حساس علاقوں سے دور رہنے کا حکم

ریاض اور صنعاء کے درمیان بڑھتی فوجی کشیدگی کے باعث چینی سفارت خانے نے سعودی عرب میں اپنے شہریوں کو آمدورفت محدود کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب اور یمن کے درمیان بڑھتی ہوئی شدید فوجی کشیدگی کے پیش نظر چین نے اپنے شہریوں کو سعودی عرب کا سفر کرتے وقت انتہائی احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق سعودی عرب میں واقع چینی سفارت خانے نے ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے اپنے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ خطے میں ابھرتی ہوئی صورتحال کے پیشِ نظر غیر ضروری آمدورفت کو محدود کریں اور حساس علاقوں سمیت تمام ہوائی اڈوں سے دور رہیں۔

رپورٹس کے مطابق ریاض اور صنعاء کے درمیان عسکری تناؤ میں اضافے کے باعث نہ صرف چین بلکہ متعدد دیگر ممالک نے بھی سعودی عرب کے لیے اپنی پروازیں محدود کر دی ہیں۔ مزید برآں، کئی عالمی حکومتوں نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فی الحال سعودی عرب بالخصوص ریاض ایئرپورٹ کا سفر کرنے سے مکمل طور پر گریز کریں۔

News ID 1942289

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha