29 ستمبر، 2026، 11:50 PM

ایران ہمارا پڑوسی ہے اور ہمارا پڑوسی رہے گا، قطر

ایران ہمارا پڑوسی ہے اور ہمارا پڑوسی رہے گا، قطر

قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے کہا ہے کہ ایران ہمارا پڑوسی تھا اور ہمیشہ ہمارا پڑوسی رہے گا؛ نہ ہم کہیں جا رہے ہیں اور نہ وہ کہیں جائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے کہا ہے کہ ایران ہمارا پڑوسی تھا اور ہمیشہ ہمارا پڑوسی رہے گا؛ نہ ہم کہیں جا رہے ہیں اور نہ وہ کہیں جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قطر کے ایران کے ساتھ کئی دہائیوں سے باہمی احترام پر مبنی تعلقات رہے ہیں۔ اگرچہ پابندیوں کے باعث تعاون کی سطح محدود رہی ہے، تاہم قطر نے اچھے ہمسائیگی کے اس تعلق کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی پوری کوشش کی ہے۔

آل ثانی نے مزید کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران اور متعدد پالیسیوں کے معاملے میں دونوں ممالک کے درمیان بہت سے اختلافات بھی رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں جو کچھ کیا جا رہا ہے وہ جنگی جرائم ہیں اور جو بھی ان جرائم کا ذمہ دار ہے، وہ جنگی مجرم ہے۔

News ID 1941753

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha