مہر خبررساں ایجنسی نے خبررساں ادارے رائٹرز کے حوالے سے بتایا ہے کہ یورپی یونین کے رکن ممالک نے آج پیر کے روز 10 افراد اور 17 اداروں کو یوکرائنی بچوں کو غیر قانونی طور پر روس منتقل کرنے میں ملوث ہونے کے الزام میں پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا۔
اس فہرست میں ’’ماسکو سٹی ٹورازم کمیٹی‘‘، روس میں بچوں کے کیمپ اور کھیلوں کے کیمپ، جبکہ شمالی کوریا میں ’’سونگ ڈو وون انٹرنیشنل چلڈرن کیمپ‘‘ بھی شامل ہے۔
یورپی کونسل کے دعوے کے مطابق، ان مقامات پر یوکرائنی بچوں کو روس نواز بیانیے کے فروغ کے لیے منتقل کیا جاتا ہے۔
آپ کا تبصرہ