مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے سینیئر نائب صدر محمدرضا عارف نے اپنے دورۂ قم کے دوران آیت اللہ العظمی سید موسیٰ شبیری زنجانی اور آیت اللہ کریمی جہرمی سے الگ الگ ملاقات کی اور ملک کی موجودہ صورت حال سمیت حکومتی امور پر گفتگو کی۔
مہر نیوز کے مطابق محمدرضا عارف نے اپنے دورۂ قم کے سلسلے میں سب سے پہلے آیت اللہ سید موسیٰ شبیری زنجانی کی رہائش گاہ پر حاضری دی اور ان سے ملاقات کی۔
اس موقع پر نائب صدر نے حکومت کی جانب سے مختلف شعبوں میں کیے جانے والے تازہ اقدامات، حکومتی پالیسیوں اور آئندہ کے منصوبوں کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے ملک کو درپیش اہم مسائل اور حکومت کے عملی پروگراموں سے بھی آگاہ کیا۔
بعد ازاں محمدرضا عارف نے آیت اللہ کریمی جہرمی کی رہائش گاہ پر حاضری دی اور اس ممتاز حوزۂ علمیہ کے استاد سے بھی ملاقات اور گفتگو کی۔
اس ملاقات میں بھی نائب صدر نے حکومت کے اب تک کیے گئے اقدامات اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔
ملاقات کے دوران ملک کے اہم مسائل اور حکومت کی توجہ کے مرکز میں موجود مختلف معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آپ کا تبصرہ