20 جولائی، 2026، 2:40 PM

تل ابیب کی نحوست نے ارجنٹائن کو بھی شکست سے دوچار کر دیا، اسرائیلی رکن کنیسٹ کا طنز

تل ابیب کی نحوست نے ارجنٹائن کو بھی شکست سے دوچار کر دیا، اسرائیلی رکن کنیسٹ کا طنز

عرب رکن کنیسٹ ایمن عودہ نے ورلڈ کپ فائنل میں ارجنٹائن کی شکست کے بعد اسرائیلی قیادت کی حمایت کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نحس کابینہ کا اثر ارجنٹائن پر بھی پڑا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی پارلیمنٹ کنیسٹ کے عرب رکن ایمن عودہ نے 2026 فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں اسپین کے ہاتھوں ارجنٹائن کی شکست کے بعد اسرائیلی حکام پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ تل ابیب کی نحوست ارجنٹائن کو بھی لے ڈوبی۔

فلسطینی مرکز اطلاعات کے مطابق ایمن عودہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو، انتہا پسند وزرا ایتامار بن گویر اور بتسلئیل اسموتریچ کی ارجنٹائن کی حمایت سے متعلق تصاویر شیئر کرتے ہوئے مختصر تبصرہ کیا: "نحس کابینہ!"

رپورٹ کے مطابق فائنل سے قبل نیتن یاہو نے اسرائیل میں ارجنٹائن کے سفیر شیمون اکسل واہنیش سے ملاقات کے دوران ارجنٹائن کی قومی ٹیم کی جرسی وصول کی تھی اور صدر خاویر میلی کو حقیقی دوست قرار دیتے ہوئے ارجنٹائن کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

اسی طرح بن گویر نے ایک ویڈیو پیغام میں لیونل میسی اور ارجنٹائن کی کامیابی کی دعا کی، جبکہ اسموتریچ نے کہا تھا کہ ہر محب وطن اسرائیلی ارجنٹائن کی حمایت کرتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام کی یہ حمایت محض کھیل تک محدود نہیں تھی بلکہ ارجنٹائن کے صدر خاویر میلی اور اسرائیل کے درمیان قریبی تعلقات کا اظہار بھی تھی۔

News ID 1940377

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha