16 جولائی، 2026، 9:56 AM

بحرین میں خطرے کے سائرن دوبارہ بج اٹھے، کویت میں امریکی اڈے پر ڈرون حملے

بحرین میں خطرے کے سائرن دوبارہ بج اٹھے، کویت میں امریکی اڈے پر ڈرون حملے

کویت میں امریکی تنصیبات اور فوجی اڈے پر ڈرون حملے کئے گئے ہیں جبکہ بحرین میں بھی خطرے کے سائرن بجنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کی وزارت داخلہ نے ملک میں ایک بار پھر خطرے کے سائرن بجنے کی تصدیق کرتے ہوئے شہریوں اور رہائشیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی حفاظت کے لیے فوری طور پر قریبی محفوظ مقام پر منتقل ہو جائیں۔

عراقی زرائع ابلاغ نے بحرین میں 10 دھماکوں کی اطلاع دی ہے۔ بعض غیر سرکاری ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بحرین میں امریکی فوجیوں کے ٹھکانوں کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا گیا، تاہم اس حوالے سے کوئی سرکاری تصدیق سامنے نہیں آئی۔

دوسری جانب المعلومہ نے رپورٹ کیا کہ درجنوں خودکش ڈرونز کویت کی فضائی حدود میں داخل ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ڈرونز کویت کی فضائی حدود سے گزر رہے تھے، تاہم ان کے ماخذ، ممکنہ اہداف یا دفاعی کارروائیوں کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

غیر سرکاری ذرائع نے یہ بھی دعوی کیا کہ کویت میں امریکی فوج کے زیر استعمال علی السالم فضائی اڈے پر زوردار دھماکے ہوئے ہیں، جبکہ بعض اطلاعات میں امریکی اقتصادی مفادات اور تنصیبات کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ تاہم ان دعوؤں کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہوئی۔

بعد ازاں کویتی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ ملک کا فضائی دفاعی نظام ڈرون حملوں کا مقابلہ کر رہا ہے۔ العربیہ کے مطابق فوج نے دعوی کیا کہ ان ڈرونز کا ماخذ ایران ہے اور انہیں روکنے کی کارروائیاں جاری ہیں۔

ادھر عراقی خبر رساں ادارے بغداد الیوم نے اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب نے اپنی جنوبی فضائی حدود عارضی طور پر بند کر دی ہیں۔

اسی دوران المعلومہ نے بحرین میں مزید دھماکوں اور کویت کے علی السالم فضائی اڈے پر نئے شدید دھماکوں کی بھی اطلاع دی ہے۔

News ID 1940323

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha