مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران صہیونی قابض افواج کے خلاف متعدد میزائل اور ڈرون آپریشنز انجام دینے کا اعلان کیا ہے۔
المیادین نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ حزب اللہ نے کچھ دیر قبل شمالی مقبوضہ فلسطین میں واقع صہیونی بستی ایوون مناحیم کو اپنے کئی ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا۔
حزب اللہ نے بھی اس حوالے سے بتایا کہ صہیونی فوجیوں کو مقبوضہ علاقے یرؤون میں اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ قابض فوج کے اہلکاروں پر بستی المالکیہ میں متعدد میزائل داغے گئے۔
رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں خودکش ڈرونز کا بھی استعمال کیا گیا، جس سے صہیونی فوج کو جانی و مالی نقصان پہنچنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب عرب میڈیا نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے کی اطلاع دی ہے، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور صہیونی سکیورٹی ادارے ہائی الرٹ ہوگئے۔
آپ کا تبصرہ