مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی بحریہ کا 103واں فلوٹیلا 100 روز تک بین الاقوامی پانیوں میں خدمات انجام دینے کے بعد وطن واپس پہنچ گیا۔ بیڑا جنوب مشرقی ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کی کنارک بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا، جہاں اس کا باضابطہ استقبال کیا گیا۔
یہ فلوٹیلا تقریباً 13 ہزار ناٹیکل میل کا سفر طے کرنے کے بعد ایران کی سمندری حدود میں داخل ہوا۔ اس مشن کا آغاز دسمبر 2025 کے اوائل میں کیا گیا تھا۔
بیڑے میں لاجسٹک سپورٹ جہاز مکران، ایرانی بحریہ کا ڈسٹرائر نقدی اور پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کا ہیلی کاپٹر بردار جہاز شہید مہدوی شامل تھے۔ یہ جہاز جنوبی افریقہ میں منعقدہ بین الاقوامی مشترکہ بحری مشق “ول فار پیس 2026” میں شرکت کے لیے روانہ ہوئے تھے۔
یہ مشق جنوری میں جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن کے علاقے سائمنز ٹاؤن کی بندرگاہ پر منعقد ہوئی، جہاں مختلف ممالک کی بحری افواج نے حصہ لیا۔
کُنارک بندرگاہ پر واپسی کے موقع پر ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی، جس میں بحری حکام اور مقامی عہدیداروں نے عملے کا پرتپاک استقبال کیا۔
آپ کا تبصرہ