20 فروری، 2026، 10:12 PM

مسجد اقصیٰ، نماز جمعہ میں 80 ہزار نمازیوں کی شرکت

مسجد اقصیٰ، نماز جمعہ میں 80 ہزار نمازیوں کی شرکت

مقبوضہ بیت المقدس میں اسلامی اوقاف کے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی قابض حکام کی سخت پابندیوں کے باوجود کم از کم 80 ہزار افراد نے ماہِ رمضان المبارک کے پہلے جمعے کی نماز مسجد اقصیٰ میں ادا کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ بیت المقدس میں اسلامی اوقاف کے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی قابض حکام کی سخت پابندیوں کے باوجود کم از کم 80 ہزار افراد نے ماہِ رمضان المبارک کے پہلے جمعے کی نماز مسجد اقصیٰ میں ادا کی۔

فلسطینی شہریوں نے شدید رکاوٹوں اور ناکہ بندیوں کے باوجود قبلۂ اول میں حاضری دے کر نماز جمعہ ادا کی۔

اسلامی اوقاف کے مطابق قابض افواج کی جانب سے عائد سخت پابندیوں کے باوجود نمازیوں کی بڑی تعداد مسجد اقصیٰ پہنچی۔

عینی شاہدین کے مطابق صہیونی فوجیوں کی سخت نگرانی اور داخلی راستوں پر قدغنوں کے باوجود ہزاروں افراد نے نماز میں شرکت کی۔

دوسری جانب غزہ کے مشرقی علاقے الزیتون میں فلسطینی نمازیوں نے مسجد صلاح الدین کے کھنڈرات پر ماہِ رمضان کے پہلے جمعے کی نماز ادا کی، جہاں حالیہ تباہی کے باوجود لوگوں نے اجتماعی عبادت کا اہتمام کیا۔

News ID 1938167

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha