2 جنوری، 2026، 11:56 AM

تیل کے شعبے میں امریکی سرمایہ کاری قبول کرنے کو تیار ہیں، وینزویلا کی عقب نشینی

تیل کے شعبے میں امریکی سرمایہ کاری قبول کرنے کو تیار ہیں، وینزویلا کی عقب نشینی

صدر نکولس مادورو نے کہا ہے کہ واشنگٹن چاہے ہو تو شورون کی طرز پر امریکی کمپنیوں کو تیل کے شعبے میں سرمایہ کاری کی اجازت دی جاسکتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا ہے کہ کراکس تیل کے شعبے میں امریکی سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے، بشرطیکہ یہ سرمایہ کاری امریکی کمپنی شورون کے موجودہ ماڈل کے تحت ہو۔

ہسپانوی صحافی سے گفتگو میں مادورو نے واضح کیا کہ اگر امریکہ ونزوئلا کے تیل میں دلچسپی رکھتا ہے تو کراکس ہر سطح پر اقتصادی تعاون کے لیے آمادہ ہے۔

مادورو نے کہا کہ امریکہ چاہے تو وینزویلا کے ساتھ جامع اقتصادی ترقی کے معاہدے بھی کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی کمپنی شورون ان چند بین الاقوامی اداروں میں شامل ہے جو امریکی پابندیوں کے باوجود وینزویلا میں تیل کی پیداوار اور برآمدات میں محدود سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب امریکہ اور ونزوئلا کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔ واشنگٹن نے حالیہ مہینوں میں کیریبین خطے میں اپنی فوجی سرگرمیوں میں اضافہ کیا ہے، جسے منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائی قرار دیا جا رہا ہے۔ تاہم کراکس ان اقدامات کو اشتعال انگیز اور خطے کے استحکام کے لیے خطرہ قرار دیتا ہے۔

امریکہ نے 2017 سے وینزویلا کے تیل کے شعبے پر سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، جن کے باعث وینزویلا کی تیل برآمدات بری طرح متاثر ہوئیں اور متعدد غیر ملکی کمپنیاں وہاں سے نکل گئیں۔

News ID 1937461

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha