مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی بحریہ نے دفاعی مشقوں کے دوران اپنے جدید ترین کروز میزائلوں «نصیر»، «قدیر» اور «قادر» کے ذریعے دشمن کے فرضی اہداف کو کامیابی سے تباہ کردیا۔ مشق کے دوران ساحل اور بحری جہازوں سے بیک وقت فائر کیے گئے میزائلوں نے شمالی بحر ہند اور عمان کے سمندری علاقوں میں اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔
رپورٹ کے مطابق اس مشق میں میزائل فائر کرنے والی کشتیوں «گناوہ» اور «سبلان» نے کروز میزائل «نصیر» و «قدیر» اور «قادر» کو بیک وقت فائر کیا، جس کے نتیجے میں مقررہ ہدف مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔
«قادر» میزائل ایک درمیانی رینج، ریڈار سے بچنے والا اور اینٹی شپ کروز میزائل ہے جس کی ہدف کو تباہ کرنے کی طاقت اور نشانہ لگانے کی دقت انتہائی زیادہ ہے۔ یہ میزائل بحری جہازوں اور ساحلی اہداف کے خلاف استعمال کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
«قدیر» میزائل ایک لانگ رینج، ریڈار سے بچنے کی صلاحیت کا حامل اور اینٹی شپ کروز میزائل ہے جو بحری جہازوں کے خلاف استعمال ہوتا ہے۔ اس کی ہدف کو تباہ کرنے کی صلاحیت اور نشانہ لگانے کی دقت زیادہ ہے۔
«نصیر» میزائل ایک قریبی فاصلے تک مارکرنے والا میزائل ہے جو ریڈار کی نظروں سے اوجھل کشتیوں کو درست نشانہ بناسکتا ہے۔ یہ میزائل چھوٹے بحری جہازوں کے خلاف زیادہ مؤثر ہے۔
آپ کا تبصرہ