22 اگست، 2025، 11:53 AM

ایران کی بحری مشقیں، شمالی بحر ہند اور بحر عمان میں اینٹی شپ کروز میزائلوں کا تجربہ+ویڈیو

ایران کی بحری مشقیں، شمالی بحر ہند اور بحر عمان میں اینٹی شپ کروز میزائلوں کا تجربہ+ویڈیو

ایران کی بحریہ نے دفاعی مشقوں کے دوران نصیر، قادر اور قادر کروز میزائلوں کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی بحریہ نے جدید بحری میزائل نظام کا تجربہ کرتے ہوئے شمالی بحر ہند اور بحیرہ عمان میں تین اینٹی شپ کروز میزائل بیک وقت داغے۔ یہ تجربہ دو روزہ فوجی مشق کے دوران کیا گیا۔

مشق کے دوران مختلف رینج کے کروز میزائلوں کو بحری جہازوں سے داغا گیا اور یہ تمام میزائل اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے میں کامیاب رہے۔ نصیر، قادر اور قادر اینٹی شپ کروز میزائلز نے اپنی بھرپور صلاحیت کا عملی مظاہرہ کیا اور تمام مقررہ ہدفی جہاز تباہ کر دیے۔

یہ مشق ایران کی بحری طاقت کو مضبوط بنانے اور اپنی دفاعی صلاحیت کے مظاہرے کے لیے اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔

News ID 1934946

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha