18 جون، 2020، 7:39 PM

ایران کا بحر ہند کے شمال میں نئے بحری کروز میزائلوں کا کامیاب تجربہ

ایران کا بحر ہند کے شمال میں نئے بحری کروز میزائلوں کا کامیاب تجربہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ نے شہدائے رمضان مشقوں کے دوران بحر ہند کے شمال میں نئے بحری کروز میزائلوں کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ نے شہدائے رمضان مشقوں کے دوران بحر ہند کے شمال میں نئے بحری کروز میزائلوں کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایرانی بحریہ نے کم فاصلے تک اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائلوں کا ساحل سے سمندرمیں اور سمندر سے سمندر میں کامیاب تجربہ کیا ہے ۔ ایرانی بحریہ نے بحری کشتیوں سے بھی میزائل فائر کرنے کا کامیاب تجربہ کیا۔ شہدائے رمضان مشقوں میں  استعمال کئے گئے میزائلوں کو ایرانی وزارت دفاع میں ایرانی بحریہ کے تعاون سے تیار کیا گيا ہے۔ اس موقع پر ایران کے نائب وزير دفاع بریگیڈیئر قاسم تقی زادہ نے شہدائے رمضان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنی بحری فوج کی دفاعی توانائیوں اور صلاحیتوں کو مضبوط اور مستحکم بنانے میں اپنے اعلی اہداف کی سمت گامزن رہےگا اور ایران دفاعی وسائل کی تیاری میں اپنے پاؤں پر کھڑا ہوگيا ہے۔

News ID 1901000

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha