9 اگست، 2025، 11:10 PM

کربلا میں ایرانی زائر کے ہاں بچے کی پیدائش

کربلا میں ایرانی زائر کے ہاں بچے کی پیدائش

عراق کے مقدس شہر کربلا میں حضرت زین العابدین (ع) ہسپتال میں اربعین حسینی کے ایام میں ایک ایرانی زائر کے ہاں بچے کی پیدائش۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ یزد سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون، جو اربعین 2025 کے موقع پر زیارت کے لیے عراق پہنچی تھیں، نے گزشتہ روز اپنے بیٹے کو جنم دیا۔

بچے کا نام "سید امیر حسین قدکی مالمیری" رکھا گیا ہے، جو اس سال اربعین کے سب سے کم عمر زائر بن گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ پیدائش کربلا کے روضہ امام حسین (ع) کے قریب واقع ہسپتال میں ہوئی، جس پر بچے کے والدین اور وہاں موجود زائرین نے خوشی کا اظہار کیا۔

News ID 1934765

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • PK 02:57 - 2025/08/10
      0 0
      Mashallah