مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اسرائیلی فوج نے تصدیق کی کہ غزہ میں فلسطینی مقاومتی گروہوں کے ساتھ جھڑپوں میں دو فوجی افسران ہلاک ہوگئے ہیں۔
ترک خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ دو کیپٹن رینک کے افسران غزہ میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران ہلاک ہوئے۔
دراین اثناء الجزیرہ نے بھی اسرائیلی فوج کے حوالے سے اطلاع دی کہ شمال اور جنوبی غزہ میں گزشتہ روز ہونے والی جھڑپوں میں ایک افسر ہلاک جب کہ پانچ دیگر فوجی زخمی ہوئے۔
اسی کے ساتھ اسرائیلی میڈیا نے غزہ میں جنگ کے دوران فوجیوں کی ہلاکتوں کے تازہ اعداد و شمار بھی جاری کیے۔
رپورٹس کے مطابق اب تک غزہ میں 849 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 5806 زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 846 کی حالت تشویشناک ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اپریل 2024 سے اب تک 316 اسرائیلی فوجی غزہ، لبنان اور مغربی کنارے میں ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 79 اسرائیلی شہری بھی حملوں میں ہلاک ہوئے۔
آپ کا تبصرہ