مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کی جنوبی سرحد پر فلسطینی تنظیم حماس کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔خان یونس کے مشرقی علاقے میں ہونے والی جھڑپوں میں دو اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی حکومت کے ترجمان نے اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی غزہ میں سکیورٹی کے لیے لگائی گئی باڑ کے ساتھ بارود لگاتے ہوئے فلسطینی تنظيم حماس سے لڑائی میں ایک اسرائیلی افسر اور ایک فوجی ہلاک جبکہ دو معمولی زخمی ہوئے ہیں۔حماس کے القسام بریگیڈ نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کی جنوبی سرحد پر فلسطینی تنظیم حماس کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔
News ID 1054964
آپ کا تبصرہ