مہر خبررساں ایجنسی نے صہیونی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ نتن یاہو کے خلاف صہیونی عدالت میں مقدمہ اگلے ہفتے سے شروع ہوگا۔
اسرائیل ہیوم نے اس حوالے سے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ دس دسمبر کو نتن یاہو تل ابیب کی عدالت میں پیش ہوں گے۔
صہیونی وزیراعظم پر مختلف الزامات عائد ہیں جن میں سے رشوت، دھوکہ دہی اور امانت میں خیانت شامل ہیں۔
عدالت میں مقدمہ دائر کرنے کے بعد نتن یاہو نے متعدد مرتبہ خود کو حاضری سے استثنی دینے کی درخواست دی تھی تاہم ہر مرتبہ عدالت نے درخواست مسترد کی تھی۔
اسرائیلی پراسیکوٹر نے تاکید کی ہے کہ مصلحت اس میں ہے کہ نتن یاہو کے خلاف مقدمے کی فوری سماعت شروع کی جائے۔
آپ کا تبصرہ