14 نومبر، 2024، 7:38 PM

ایران اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا، جنرل علی فدوی

ایران اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا، جنرل علی فدوی

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے ایک سینئر کمانڈر کا کہنا ہے کہ ایران اسرائیل کو "یقینی طور پر" دندان شکن جواب دے گا۔

مہر نیوز نے پریس ٹی وی کے حوالے سے خبر دی ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علی فدوی نے ایران کے مذہبی شہر قم میں لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ اور مزاحمتی محاذ کے متعدد کمانڈروں کے چہلم کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: اسلامی انقلاب نے اپنے 45 سال سے زائد عرصے کے دوران،  کسی بھی شیطانی عمل کو بلاجواب نہیں چھوڑا اور ہم یقینی طور پر اس اسرائیلی اقدام کا تباہ کن جواب دیں گے۔

انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ امریکی صدر منتخب ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا: امریکی انتخابات اسلامی جمہوریہ کے لئے کوئی اہمیت نہیں رکھتے کیونکہ امریکا کی شرارت کبھی نہیں بدلتی۔

انہوں نے حزب اللہ اور مزاحمتی محاذ کی مکمل حمایت کی اہمیت بیان کرتے ہوئے ہر فرد پر زور دیا کہ وہ دشمنوں کے خلاف جنگ میں مزاحمت کی مدد کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ 

جنرل فدوی نے اس بات پر زور دیا کہ ایران 40 سال سے زیادہ عرصے سے مکمل طور پر حزب اللہ کے ساتھ کھڑا ہے اور اس تحریک کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔ 

26 اکتوبر کو، اسرائیلی جنگی طیاروں نے عراق پر قابض امریکی فوج کے زیر کنٹرول فضائی حدود کا استعمال کرتے ہوئے ایران کی قومی خودمختاری کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی، جس میں ایک شہری سمیت مسلح افواج کے چار اہلکار شہید ہوئے۔ 

ایران نے کہا ہے کہ وہ جارحیت کا جواب دینے کے لئے پرعزم ہے اور اپنے دفاعی حقوق سے دستبردار نہیں ہوگا۔

News ID 1928128

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha