22 اکتوبر، 2024، 11:10 PM

"شہید حسن نصراللہ" کی انگوٹھی کی نیلامی، ابتدائی قیمت 5 ارب تومان تعیین

"شہید حسن نصراللہ" کی انگوٹھی کی نیلامی، ابتدائی قیمت 5 ارب تومان تعیین

شہید حسن نصراللہ کی انگوٹھی کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم صہیونی حملوں کے متاثرین کو عطیہ کی جائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ کے سربراہ شہید حسن نصراللہ کی انگوٹھی ایرانی ٹی وی چینل افق پر نیلامی کے لئے پیش کی جائے گی۔

شہید حسن نصراللہ کی انگوٹھی کی ابتدائی قیمت 5 ارب تومان رکھی گئی ہے۔

خواہشمند حضرات اپنا نام اور ٹیلی فون نمبر 100022 پر ارسال کرکے بولی میں شریک ہوسکتے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی جانب سے فلسطینی اور لبنانی عوام کی مدد کی اپیل پر ایران کے مختلف شہروں میں عوام نقدی اور غیر نقدی عطیات جمع کررہے ہیں۔

تبریز سے تعلق رکھنے والی خاتون نے 1 ارب 75 کروڑ تومان مالیت کے زیورات کا عطیہ دیا ہے۔ تہران اور دیگر شہروں میں بھی خواتین خصوصی طور پر امدادی مہم میں شرکت کررہی ہیں۔

News ID 1927614

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha