مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے ایک بیان میں واضح کیا ہے: ملک کی مسلح افواج نے ایک کامیاب فوجی آپریشن میں مقبوضہ یافا کے مشرق میں صیہونی فوج کی ائیربیس کو "فلسطین 2" ہائپرسونک بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مذکورہ سپرسونک میزائل نے امریکی اور صیہونی دفاعی نظام سے عبور کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف کو نشانہ بنایا۔
جنرل یحیی سریع نے واضح کیا کہ یہ آپریشن فلسطین اور لبنان کے مظلوم عوام اور مزاحمت کی حمایت میں انجام دیا گیا ہے۔
انہوں نے تاکید کی کہ یہ آپریشن "فتح موعود اور جہاد مقدس" کے عنوان سے، طوفان الاقصی آپریشن کی حمایت میں یمنی مسلح افواج کی کارروائیوں کے پانچویں مرحلے کے طور پر انجام دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب تک غزہ اور لبنان کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت بند نہیں ہوتی تب تک اس رجیم کے خلاف فوجی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔"
آپ کا تبصرہ