مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ تل ابیب میں مجاہدین نے صیہونی آباد کاروں کو نشانہ بنایا ہے۔
اطلاعات کے مطابق صیہونیت مخالف اس کارروائی کے نتیجے میں 10 آباد کار زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے۔
بعض صہیونی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ اس کاروائی میں پانچ صیہونی ہلاک جب کہ بڑی تعداد میں زخمی ہوئے ہیں۔
صیہونی سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ انتقامی کارروائی دو جگہوں پر دو مجاہدین نے انجام دی ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ صیہونیت مخالف آپریشن ہنوز جاری ہے اور صیہونی پولیس ابھی تک ان مزاحمتی جوانوں کو گرفتار کرنے یا انہیں نشانہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔
آپ کا تبصرہ