مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمن کے وزیر دفاع محمد العطفی نے ہفتے کی شام امریکی اور برطانوی اتحاد کو خبردار کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ آنے والے دن دشمنوں کے لیے غیر متوقع حیرتوں اور سرپرائز سے بھرے ہوں گے۔
انہوں نے پیغمبر اکرم (ص) کے یوم ولادت کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں جارح اتحاد کو واضح تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمنوں کو ہمارا جواب ان کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے ایک ڈراؤنے خواب میں بدل جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے دشمنوں کو خبردار کرتے ہیں کہ آنے والے دن ان کے وحشت ناک ہوں گے۔
یمن کے وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ہم آہنی پنجے سے جواب دیں گے اور ہم کبھی نہیں بخشیں گے اور نہ ہی ان کے مظالم کو بھولیں گے، ہم دشمنوں کو پچھتاوے پر مجبور کریں گے،
العطفی نے یہ بھی کہا کہ ہم اپنے وطن، مقدسات اور امت اسلامیہ کے مسائل بالخصوص مسئلہ فلسطین کے دفاع میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے اور بھرپور جواب دیں گے۔
آپ کا تبصرہ