مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، نومنتخب ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف برادری منگل کو منعقد ہوگی جس میں ملکی اعلی حکام کے علاوہ بیرون ممالک سے بھی مختلف شخصیات کریں گی۔
اب تک کی موصولہ اطلاعات کے مطابق 70 غیر ملکی وفود نے اپنی شرکت ک اعلان کیا ہے۔ جن میں مختلف ممالک کے دس صدور مملکت اور وزرائے اعظم، 15 ممالک کے روسائے پارلیمنٹ، 17 ممالک کے خصوصی اعلی وفود اور مختلف اداروں کے سربراہان شامل ہیں۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر پزشکیان کی تقریب حلف برادری منگل کی سہ پہر ایرانی پارلیمنٹ میں منعقد ہوگی۔
آپ کا تبصرہ