مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، عراقی کردستان کے سربراہ نچیروان بارزانی نے نومنتخب ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور کرد عوام کی طرف سے ڈاکٹر پزشکیان کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر بارزانی نے تہران اور اربیل کے درمیان تعلقات کو دیرینہ اور دوستانہ قرار دیتے ہوئے مزید تعاون پر زور دیا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر پزشکیان کی حکومت میں کردستان اور ایران کے تعلقات اور دوستی میں مزید اضافہ ہوگا۔
آپ کا تبصرہ