12 مئی، 2024، 8:53 PM

غزہ: شہداء کی تعداد 35 ہزار سے تجاوز کر گئی، فلسطینی وزارت صحت

غزہ: شہداء کی تعداد 35 ہزار سے تجاوز کر گئی، فلسطینی وزارت صحت

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چار گھنٹوں کے دوران قابض فوج نے غزہ کے خلاف نئے جرائم کا ارتکاب کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔

مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، غزہ کی وزارت صحت نے اس پٹی پر صہیونی رجیم کے جاری حملوں کے نتیجے میں شہداء کی تعداد میں اضافے کی اطلاع دی ہے۔

وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 63 فلسطینی شہید جب کہ 114 زخمی ہوئے ہیں۔
اس فلسطینی طبی ادارے کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اب تک غزہ میں 35 ہزار 34 فلسطینی شہید جب کہ 78 ہزا 755 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ عالمی برادری اور بین الاقوامی قانونی اداروں نے غاصب صیہونی رجیم کی اس بربریت کے خلاف ہنوز کوئی موئثر اقدام نہیں کیا۔

News ID 1923911

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha