مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ اور صہیونی حکومت کے خلاف ایرانی مسلح افواج کے جوابی حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے دشمن کی دفاعی تنصیبات تباہ ہونے کے ساتھ جانی نقصان بھی ہوا ہے۔
اسرائیلی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر 3530 صہیونی زخمی ہوکر مختلف اسپتالوں میں منتقل کیے جاچکے ہیں۔
وزارت کے بیان کے مطابق صرف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 70 افراد زخمی حالت میں اسپتال پہنچائے گئے۔
رپورٹ کے مطابق زخمیوں کو اسرائیل کے مختلف طبی مراکز میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ جنگی صورتحال کے باعث طبی ادارے ہائی الرٹ پر ہیں۔
آپ کا تبصرہ