15 اگست، 2026، 11:19 AM

امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ابراہام لنکن خطے سے روانہ ہوگا

امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ابراہام لنکن خطے سے روانہ ہوگا

امریکی حکام نے اعلان کیا ہے کہ طیارہ بردار بحری جہاز ابراہام لنکن اپنا مشن مکمل کر چکا ہے اور جلد خطے سے واپس جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی بحریہ کے قائم مقام وزیر نے ایک بیان میں کہا کہ طیارہ بردار بحری جہاز ابراہام لنکن اپنی ذمہ داری مکمل کرچکا ہے اور پہلے سے طے شدہ منصوبے کے مطابق جلد خطے سے روانہ ہو کر اپنے اڈے پر واپس لوٹ جائے گا۔

امریکی عہدیدار نے اپنے بیان میں اس بحری جہاز کے عملے کی صورتحال کا بھی ذکر کیا اور بتایا کہ جہاز پر موجود طبی ٹیموں نے عملے کے بعض ارکان میں ذہنی صحت سے متعلق مسائل کی نشاندہی کی اور ان کا علاج کیا ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ علاج کے یہ مراحل کسی جانی نقصان کے بغیر مکمل کیے گئے ہیں۔

News ID 1940682

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha