مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، برطانیہ کی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے بتایا ہے کہ عمان کے ساحل کے قریب ایک آئل ٹینکر سے متعلق سکیورٹی واقعے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
ادارے نے فوجی حکام کے حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز سے نکلتے ہوئے عمان کے ساحلی علاقے میں واقع بندرگاہی شہر خصب کے قریب مذکورہ آئل ٹینکر کو ایک بغیر پائلٹ جہاز نے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں جہاز کو معمولی نقصان پہنچا، تاہم ٹینکر کا عملہ محفوظ ہے اور کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
ادارے نے اس علاقے سے گزرنے والے دیگر بحری جہازوں کو احتیاط برتنے اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر اطلاع دینے کی ہدایت کی ہے۔
آپ کا تبصرہ