مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ممکنہ خطرے سے خبردار کرنے کے لیے سکیورٹی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
یمنی چینل المسیرہ نے ایک اور خبر میں سعودی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ریاض میں زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔
دوسری جانب، بعض خبر رساں اداروں نے یمنی فوج کی جانب سے ریاض پر میزائل حملے کی اطلاع دی ہے۔
تاہم، اس ممکنہ میزائل حملے کی نوعیت، اس کے اہداف اور اس سے ہونے والے ممکنہ نقصانات کے بارے میں تاحال مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
آپ کا تبصرہ