مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع نے جمعے کی صبح نجران کے علاقے میں پیشگی انتباہی نظام فعال ہونے کی اطلاع دی۔
سعودی محکمہ شہری دفاع نے مزید اعلان کیا کہ جمعے کی صبح پیشگی انتباہ جاری ہونے کے بعد خمیس مشیط اور ابہا شہروں میں خطرہ ٹل گیا ہے۔
دوسری جانب، بعض یمنی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ یمنی مسلح افواج کے ڈرون اور میزائل حملوں کے بعد طائف ایئرپورٹ کی سرگرمیاں روک دی گئی ہیں۔
سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں اس نوعیت کے انتباہات عموماً یمنی فوج کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد جاری کیے جاتے ہیں۔ تاہم، یمنی فوج نے جمعے کی صبح ممکنہ حملوں، ان کے اہداف یا ان سے ہونے والے ممکنہ نقصانات کے بارے میں تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ