مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے اپنے ایک بیان میں یمن پر سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کے جواب میں سعودی عرب کے اندر بڑی فوجی کارروائی کی خبردی ہے۔
یمنی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر یحیی سریع نے سعودی عرب پر میزائل اور ڈرونز حملوں کی تائيد کرتے ہوئے کہا کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کے اہم فوجی اور اقتصادی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
سعودی عرب کے فوجی اتحاد نے کل رات اعلان کیا تھا کہ یمنی فوج نے سعودی عرب کی فوجی اور تیل کی تنصیبات پر ڈرون طیاروں اور میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔ یمنی فوج نے ڈرونز اور میزائل حملوں میں خمیس مشیط ، جیزان، الطائف ، ینبع اور ظہران الجنوب کے علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یمنی فوج نے ظہران الجنوب میں سعودی عرب کے تیل ، گيس اور بجلي کی تنصیبات کو بھی تباہ کردیا ہے۔
آپ کا تبصرہ