مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی بحریہ کے قائم مقام وزیر نے ایک بیان میں کہا کہ طیارہ بردار بحری جہاز ابراہام لنکن اپنی ذمہ داری مکمل کرچکا ہے اور پہلے سے طے شدہ منصوبے کے مطابق جلد خطے سے روانہ ہو کر اپنے اڈے پر واپس لوٹ جائے گا۔
امریکی عہدیدار نے اپنے بیان میں اس بحری جہاز کے عملے کی صورتحال کا بھی ذکر کیا اور بتایا کہ جہاز پر موجود طبی ٹیموں نے عملے کے بعض ارکان میں ذہنی صحت سے متعلق مسائل کی نشاندہی کی اور ان کا علاج کیا ہے۔
انہوں نے تاکید کی کہ علاج کے یہ مراحل کسی جانی نقصان کے بغیر مکمل کیے گئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ