مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی بحریہ کے طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ڈوائٹ ڈی آئزن ہاور پر ورجینیا کے ساحل کے قریب طیاروں کی واپسی اور لینڈنگ کے دوران ایک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں چار اہلکار زخمی ہوگئے۔
امریکی اخبار یو ایس اے ٹوڈے کے مطابق واقعے کے بعد دو امریکی بحریہ کے پائلٹوں کو اپنے طیارے سے باہر نکلنا پڑا۔ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے دونوں پائلٹوں کو تلاش کرکے بحری جہاز پر واپس پہنچا دیا۔
رپورٹ کے مطابق اس واقعے میں بحریہ کے چار اہلکار زخمی ہوئے، جن میں سے ایک ملاح کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
امریکی بحریہ نے بتایا کہ واقعہ پیش آنے کے بعد یو ایس ایس آئزن ہاور پر صورت حال کا ابتدائی جائزہ لیا گیا۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
یو ایس ایس آئزن ہاور نے گزشتہ جولائی میں اپنی آخری مرمتی مدت مکمل کی تھی۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا کہ پائلٹوں کو طیارے سے باہر نکلنے پر کیوں مجبور ہونا پڑا اور وہ کس نوعیت کے طیارے میں سوار تھے۔
آپ کا تبصرہ