29 ستمبر، 2026، 11:57 AM

ایرانی پروازوں پر پابندی؛ نجف ایئرپورٹ پر عظیم الشان مظاہرہ

ایرانی پروازوں پر پابندی؛ نجف ایئرپورٹ پر عظیم الشان مظاہرہ

عراقی عوام نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں اور ایران کی پروازیں روکنے کے اقدام کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی النجباء تحریک کی اپیل پر عراقی عوام نے ایران کی پروازیں روکنے کے فیصلے کی مخالفت میں نجف ایئرپورٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ایرانی پروازوں کو روکنے کے حکام کے فیصلے کے خلاف احتجاج میں بڑی تعداد میں لوگ نجف ایئرپورٹ کے سامنے جمع ہوئے۔

کربلا کے شہریوں نے بھی آج امریکہ کے مطالبے پر ایرانی پروازوں کو روکنے کے خلاف احتجاج کیا اور اسے عراقی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا۔

عراق کے شہر ناصریہ میں بھی ایران کے خلاف امریکی پابندیوں اور عراق کے لیے ایرانی پروازوں پر پابندی کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرہ کیا گیا۔

News ID 1941730

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha