26 ستمبر، 2026، 7:59 PM

ایران کی پروازوں کی بحالی کے لیے امریکہ سے مذاکرات جاری ہیں، بغداد

ایران کی پروازوں کی بحالی کے لیے امریکہ سے مذاکرات جاری ہیں، بغداد

عراقی وزیر اعظم کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں تاکہ اس کے بعض ہوائی اڈوں کو ایرانی فضائی کمپنیوں پر عائد پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دیا جا سکے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی وزیر اعظم کے دفتر کے اطلاعاتی شعبے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم امریکہ کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں، تاکہ اپنے بعض ہوائی اڈوں کو ایرانی فضائی کمپنیوں پر عائد پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دیا جا سکے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی فضائی کمپنیوں پر عائد پابندیوں میں کمی سے ہمیں انسانی ضروریات پوری کرنے کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا موقع ملے گا۔

واضح اس سے قبل، عراق کی جانب سے ایران کی پروازیں روکنے کے اقدام پر، اس ملک کے مختلف سیاسی جماعتوں جیسے النجباء تحریک وغیرہ نے شدید تنقید کی تھی۔

News ID 1941686

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha