26 ستمبر، 2026، 4:39 PM

ایران کے ظالمانہ محاصرے کی دوٹوک مخالفت کرتے ہیں، شیخ خزعلی

ایران کے ظالمانہ محاصرے کی دوٹوک مخالفت کرتے ہیں، شیخ خزعلی

عصائب اہل الحق کے سیکرٹری جنرل نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے ساتھ عراقی حکومت کی ہم آہنگی پر تنقید کرتے ہوئے سیاسی جماعتوں، پارلیمنٹ اور حکومت سے اس معاملے پر واضح اور مضبوط مؤقف اختیار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی تنظیم عصائب اہل الحق کے سیکرٹری جنرل قیس الخزعلی نے کہا کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف بحری، زمینی اور فضائی محاصرے کی واضح اور دوٹوک مخالفت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے یہ دیکھنا مشکل ہے کہ ایرانی عوام مشکلات کا سامنا کر رہے ہوں اور عراق صرف تماشائی بنا رہے، بلکہ اس ظالمانہ محاصرے میں شریک بھی ہو۔

شیخ خزعلی نے کہا کہ یہ نہ منطقی ہے اور نہ قابل قبول کہ ترکی اور افغانستان کے حوالے سے عراقی مؤقف، اقوام کی ناکہ بندی اور محاصرے کی مخالفت پر مبنی ہو، لیکن ایران کے معاملے میں اس سے مختلف ہو، خاص طور پر ایسے وقت میں جب عراق اور عراقی عوام کے سماجی و ثقافتی تعلقات ایران کی مسلمان اور مؤمن قوم سے جڑے ہوئے ہیں۔

انہوں نے عراقی سیاسی جماعتوں، پارلیمنٹ اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے پر دوٹوک مؤقف اختیار کریں۔

الخزعلی نے کہا کہ ہم پہلے اپنے عوام اور پھر سیاسی جماعتوں، پارلیمنٹ اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ خودمختاری اور انسانی اصولوں کی بنیاد پر اس معاملے میں متحدہ مؤقف اختیار کریں۔

News ID 1941675

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha