29 اپریل، 2024، 6:47 PM

امریکہ اور سعودی کے درمیان سیکورٹی معاہدہ تکمیل کے قریب ہے، امریکی وزیر خارجہ

امریکہ اور سعودی کے درمیان سیکورٹی معاہدہ تکمیل کے قریب ہے، امریکی وزیر خارجہ

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ امریکہ سعودی عرب کے ساتھ ایک سیکورٹی معاہدہ مکمل کرنے کے قریب ہے جو سعودی عرب کے اسرائیل کے ساتھ امن (تسلیم کرنے) معاہدے سے مشروط ہے۔

مہر نیوز کے مطابق، امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ریاض میں کہا: سعودی عرب اور امریکہ مل کر باہمی معاہدوں کے حوالے سے جو اقدامات  کر رہے ہیں، میرے خیال میں وہ ممکنہ طور پر تکمیل کے بہت قریب ہیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ریاض میں ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لیے سعودی عرب کے دورے کے موقع پر کیا۔

سعودی پریس ایجنسی نے بتایا کہ  امریکی وزیر خارجہ نے اپنے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان سے ملاقات کی، جہاں انہوں نے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون کے طریقوں کا جائزہ لیا۔

News ID 1923650

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha