29 اپریل، 2024، 3:17 PM

بحیرہ احمر میں ایک بحری جہاز کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا

بحیرہ احمر میں ایک بحری جہاز کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا

برطانوی میری ٹائم سیکیورٹی کمپنی "ایمبری" نے بحیرہ احمر میں ایک بحری جہاز پر ممکنہ یمنی میزائل حملے سے آگاہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ برطانوی ایمبری میری ٹائم سکیورٹی کمپنی نے دعوی کیا ہے کہ جبوتی سے سعودی عرب کے شہر جدہ جانے والے مالٹیز جھنڈے والے جہاز پر بحیرہ احمر میں کم از کم تین میزائلوں سے حملہ کیا گیا۔

ایمبری نے بحیرہ احمر سے گزرنے والے جہازوں کو خبردار کیا کہ مذکورہ جہاز کو نشانہ بنانے کی وجہ اس کے آپریٹر کے اسرائیل کے ساتھ کاروباری تعلقات ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ میں جنگ بندی اور غاصب اسرائیلی فوج کو اس پٹی سے نکالنے کے لیے صیہونی رجیم پر دباؤ ڈالنے کے مقصد سے یمنی فوج نے بحیرہ احمر میں اسرائیل سے تعلق رکھنے والے یا اس سے وابستہ بحری جہازوں کو نشانہ بناتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ جب تک جنگ بندی نہیں ہوتی تب تک وہ اپنے حملے جاری رکھے گی۔
یاد رہے کہ غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 34 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

News ID 1923647

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha