29 مارچ، 2024، 10:42 AM

یمنی فوج کے امریکی اتحاد پر ڈرون حملے، سینٹ کام کی تصدیق

یمنی فوج کے امریکی اتحاد پر ڈرون حملے، سینٹ کام کی تصدیق

امریکی فوج کے سینٹرل کمانڈ نے یمنی فوج کے ڈرون حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے حملہ آور طیاروں کو مارگرانے کا دعوی کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کہا ہے کہ مغربی ایشیا میں امریکی فوج کے مرکزی کمانڈ نے یمنی فوج کی جانب سے امریکی فوجی تنصیبات پر ڈرون حملوں کی تصدیق کی ہے۔

سینٹ کام کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ یمنی فوج نے مسلسل دوسرے دن امریکی فوجی تنصیبات پر ڈرون حملہ کیا ہے تاہم امریکی فوج نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے یمنی ڈرون طیاروں کو مارگرایا ہے۔

ایکس پر بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یمنی فوج نے ڈرون طیاروں کے ذریعے امریکی جنگی کشتی کو نشانہ بنایا تاہم بیان میں کسی قسم کے نقصان کے بارے میں بتانے سے گریز کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ یمنی فوج نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پر صہیونی حکومت کی جارحیت ختم ہونے تک یمنی فوج بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں اسرائیل کی طرف جانے والی کشتیوں پر حملے جاری رکھے گی اور کسی کشتی کو صہیونی بندرگاہوں کی طرف جانے کی اجازت نہیں دے گی۔

دراین اثناء انصاراللہ یمن کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ یمنی فوج نے غزہ پر اسرائیلی حملے کے جواب میں اب تک دشمن کی کشتیوں پر 63 حملے کئے ہیں۔

News ID 1922922

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha