2 مارچ، 2024، 12:45 PM

امریکہ، ڈیموکریٹ سینیٹرز کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

امریکہ، ڈیموکریٹ سینیٹرز کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

28 ڈیموکریٹ سینیٹرز نے غزہ میں صہیونی حکومت کے جنگی جرائم کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکی سینیٹرز نے غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیموکریٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز نے صدر جوبائیڈن کے نام اپنے خط میں غزہ میں فوری جنگ بندی اور فلسطینی عوام کو انسانی امداد کی ترسیل کا مطالبہ کیا ہے۔

خط میں غزہ کے فلسطینی شہریوں کی حالت زار پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے قیدیوں کے تبادلے اور فوری جنگ بندی پر تاکید کی گئی ہے۔

دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ صہیونی حملوں کے نتیجے میں اب تک 30 ہزار 228 فلسطینی شہید  اور 71 ہزار 377 زخمی ہوگئے ہیں۔

News ID 1922344

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha