1 جنوری، 2024، 12:08 PM

نئے سال کا جشن، مختلف یورہی ممالک میں فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار

نئے سال کا جشن، مختلف یورہی ممالک میں فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار

مغربی ممالک میں عوام کی بڑی تعداد نے نئے سال کے آغاز پر فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے ہے نئے عیسوی سال کے آغاز کے موقع پر یورپی کے متعدد ممالک میں غزہ میں صہیونی مظالم کا شکار ہونے والے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں نئے سال کی تقریبات کے دوران شہریوں نے ہاتھوں میں فلسطین کا جھنڈا اٹھاکر غزہ کے متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ فن لینڈ میں نئے سال کے شروع میں دارالحکومت ہیلسنگی میں عوام کی بڑی تعداد نے فسلطیننوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔ فرانس اور جرمنی میں بھی لوگوں نے فلسطین کے ساتھ اپنی حمایت کا اعلان کیا۔

دوسری جانب فلسطینی تنظیموں نے نئے سال کے آغاز پر تل ابیب سمیت متعدد صہیونی شہروں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

News ID 1920968

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha