16 نومبر، 2023، 6:33 PM

500 سے زائد ایرانی نامور کھلاڑیوں کی جانب سے صہیونی جارحیت کی شدید مذمت، مشترکہ بیان جاری

 500 سے زائد ایرانی نامور کھلاڑیوں کی جانب سے صہیونی جارحیت کی شدید مذمت، مشترکہ بیان جاری

انٹرنیشنل اور ایشیائی اولمپک اور پیراولمپک میں مختلف میڈل حاصل کرنے والے نامور ایرانی کھلاڑیوں نے غاصب صہیونی حکومت کی جانب سے فلسطین میں جاری مظالم کی مذمت میں مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی اولمپک اور پیراولمپک میں میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور فلسطینیوں کی نسل کشی پر صہیونی حکومت کی مشترکہ طور پر مذمت کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وقت صہیونی حکومت کے مظالم کے واقعات دیکھ کر پوری دنیا کے لوگوں کا دل مغموم ہے۔ تباہ شدہ عمارتوں سے بچوں کی لاشوں کی برآمدگی سے دنیا کے تمام اصول پامال ہورہے ہیں۔ فلسطینی ہر روز اپنے گھر والوں کو کھورہے ہیں۔

تاریخ میں صہیونی حکومت کے ان مظالم کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ فلسطینی بچے اپنے ماں باپ کے ساتھ سالگرہ کا جشن منارہے تھے لیکن کچھ ہی مدت بعد ان تصویریں بھی صٖحہ ہستی سے مٹ گئی ہیں۔ ان کو تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔

کھیل کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ایرانی کھلاڑی ابتدا سے فلسطینی عوام سے تھے اور رہیں گے۔ ایرانی کھلاڑیوں بین الاقوامی سطح پر ہونے والے مختلف مقابلوں کے دوران فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

کھیل سے تعلق رکھنے والوں نے فلسطینی عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار، صہیونی حکومت کے جرائم کی شدید مذمت اور غزہ میں جاری نسل کشی کو روکنے کا مطالبہ کیا اور کھیلوں کے بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی کہ غزہ میں جنگی جرائم اور فلسطینیوں کے قتل عام پر صہیونی حکومت کی مذمت اور صہیونی حکومت کی ان اداروں میں رکنیت منسوخ کریں اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والے مقابلوں سے اسرائیل کو خارج کریں۔

News ID 1920028

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha