19 نومبر، 2023، 2:37 PM

ورلڈکپ فائنل؛ آسٹریلیا کیخلاف بھارت نے 4 وکٹیں گنوادیں

ورلڈکپ فائنل؛ آسٹریلیا کیخلاف بھارت نے 4 وکٹیں گنوادیں

آئی سی سی ورلڈکپ فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف بھارت نے 32 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان 162 رنز بنالیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی ٹیم کے اوپنر شبمن گل میگا ایونٹ کے فائنل میں ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے، وہ محض 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان روہت شرما نے 47 جبکہ ویرات کوہلی نے 54 رنز اننگز کھیلی۔ شریاس ایر 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ کے ایل راہول 45 بناکر کریز پر موجود ہیں۔

آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے 2 جبکہ مچل اسٹارک اور گلین میکسویل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ کی ٹرافی اٹھانے کیلئے پرعزم ہیں، کوشش کریں میچ میں کامیابی سمیٹ کر شائقین کو حیران کریں۔

اس موقع پر بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ آج تاریخ دوہرانے کا موقع ہے کوشش کریں گے ٹائٹل اپنے نام کریں۔

دونوں ٹیموں کے کپتانوں کا کہنا ہے کہ پلئینگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

آسٹریلیا کا اسکواڈ

کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، ٹریوس ہیڈ، مچل مارش، اسٹیو اسمتھ، مارنس لیبشگن، جوش انگلیس، مارنس لبوشین، شان ایبٹ، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ

بھارت کا اسکواڈ

کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایر، کے ایل راہول، رویندرا جڈیجا، شاردول ٹھاکر، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو اور محمد سراج

News ID 1920079

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • محمد IR 15:13 - 2023/11/19
      0 0
      اسٹریلیا جیتے گا اس حساب سے تو