18 نومبر، 2012، 3:20 PM

جامعۃ المصطفی العالمیہ

جامعۃ المصطفی العالمیہ کی غزہ میں انسانی نسل کشی کی شدید مذمت

جامعۃ المصطفی العالمیہ کی غزہ میں انسانی نسل کشی کی شدید مذمت

مہر نیوز/ 18 نومبر/ 2012ء: جامعۃ المصطفی العالمیہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں اسرائيل کی غاصب صہیونی حکومت کے ہاتھوں غزہ کے مظلوم عوام کے قتل عام کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جامعۃ المصطفی العالمیہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں اسرائيل کی غاصب صہیونی حکومت کے ہاتھوں غزہ کے مظلوم عوام کے قتل عام کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں جنگ نہیں بلکہ نسل کشی کی جارہی ہے جس میں بچوں اور عورتوں کو بھی جان بوجھ کر نشانہ بنایا جارہا ہے۔ بیان میں کہا گيا ہے کہ اسرائیل تمام بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کررہا ہے اور بین الاقوامی ادارے اسرائیل کے ہولناک اور جنگي جرائم کا نظارہ کررہے ہیں بیان میں اسلامی کانفرنس تنظيم اور عرب ليک پر زوردیا گیا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ سازباز کے بجائے غزہ کے مسلمانوں کے دفاع میں لفظی نہیں عملی اقدام عمل میں لائیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ آج صہیونی دشمن کے مقابلے میں استقامت اور پائداری کا مظہر بن گيا ہے۔بیان میں جامعۃ المصطفی العالمیہ کے سربراہ ، کارکنوں اور غیر ایرانی طلاب کی طرف سے غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا گیاہے۔

News ID 1746886

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha