28 دسمبر، 2023، 12:53 AM

حزب اللہ کے تابڑ توڑ حملے جاری، کریات شمعون کو 30 میزائلوں سے نشانہ بنایا

حزب اللہ کے تابڑ توڑ حملے جاری، کریات شمعون کو 30 میزائلوں سے نشانہ بنایا

لبنان کی حزب اللہ نے صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کے جواب میں 30 کاتیوشا راکٹوں سے صہیونی بستی کریات شمعونہ کو نشانہ بنایا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، النشرہ نیوز چینل نے خبر دی ہے کہ لبنان کی حزب اللہ نے کچھ ہی دیر پہلے مقبوضہ علاقوں پر شدید میزائل حملے کئے ہیں۔

حزب اللہ نے بہادر فلسطینی قوم اور غزہ کی مزاحمتی فورسز کی حمایت میں صیہونی فوج کے جرائم خاص طور سے بنت جبیل کے علاقے میں عام شہریوں کے گھروں کو نشانہ بنانے کے جواب میں 30 کاتیوشا میزائلوں سے کریات شمونہ کو نشانہ بنایا ہے۔

قبل ازیں عبرانی میڈیا نے مقبوضہ علاقوں کی بستیوں ’کریات شیمونہ‘ اور ’مارگلیوٹ‘ میں متعدد دھماکوں کی گونج سنائی دینے کی اطلاع دی تھی۔

عبرانی ذرائع کے مطابق حزب اللہ کے میزائل حملوں کے نتیجے میں کریات شمعون کی گیس پائپ لائن متاثر ہوئی ہے۔

دوسری جانب صیہونی فوج نے شبعا کے مقبوضہ میدانوں میں دراندازی کرنے والے 3 ڈرونز کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ادھر صیہونی سرکاری ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ جس وقت صیہونی رجیم کے وزیر خارجہ اور بعض غیر ملکی سفیر مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں موجود تھے حزب اللہ نے عین اسی وقت راس الناقورہ بستی پر راکٹوں کی بوچھاڑ کر دی۔

News ID 1920884

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha