24 دسمبر، 2023، 2:34 PM

غزہ میں ایک اور صہیونی فوجی واصل جہنم

غزہ میں ایک اور صہیونی فوجی واصل جہنم

صیہونی حکومت سے وابستہ ذرائع نے غزہ میں فلسطینی مزاحمتی فورسز کے ساتھ لڑائی میں ایک اور صیہونی فوجی کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے غزہ میں فلسطینی مزاحمت کے ساتھ لڑائی میں ایک اور صیہونی فوجی کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔
صہیونی ذرائع کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 14 ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ غزہ میں جنگ بدستور جاری ہے جبکہ مزاحمتی فورسز اور صیہونی فوج کے درمیان کئی محاذوں پر سے شدید لڑائی جاری ہے، اس دوران مزاحمتی فورسز نے قابض فوج کے متعدد افسران اور فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

دوسری طرف طوفان الاقصیٰ طوفان آپریشن سے گھائل صیہونی عجیم داخلی خلفشار اور سیاسی تناو کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے کیونکہ  اس رجیم کی بنیاد پرست اور انتہا پسند کابینہ کی پالیسیوں کے خلاف مظاہروں کی لہر میں ہنوز شدت موجود ہے۔ تاہم نیتن یاہو رجیم نے موجودہ جنگ میں عوامی غیظ و غضب سے بچنے کے لئے فلسطینی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد میں کمی کا اعلان کیا ہے جب کہ آذاد ذرائع کے مطابق ہلاکتیں اس سے کہیں زیادہ ہیں۔

News ID 1920817

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha