24 دسمبر، 2023، 9:19 PM

فلسطینی مزاحمت کے ہاتھوں صہیونی فوجیوں کی ہلاکت، عبرانی میڈیا تفصیلات لے آیا

فلسطینی مزاحمت کے ہاتھوں صہیونی فوجیوں کی ہلاکت، عبرانی میڈیا تفصیلات لے آیا

عبرانی ذرائع ابلاغ نے حال ہی میں غزہ کی پٹی کے جنوب اور مرکز میں ہونے والی لڑائیوں میں کل مارے گئے 8 اسرائیلی فوجی افسروں اور فوجیوں کی ہلاکتوں کی تصاویر اور تفصیلات شائع کی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، عبرانی میڈیا نے گزشتہ روز کے دوران غزہ کے جنوبی اور وسطی محاذوں پر ہونے والی زمینی لڑائی میں واصل جہنم ہونے والے آٹھ صہیونی افسران اور فوجیوں کی تصاویر شائع کیں۔

ان ذرائع نے تاکید کی کہ ان میں سے 4 فوجی اس وقت مارے گئے جب ایک اینٹی آرمر میزائل نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں ایک بکتر بند گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

اس کے علاوہ غزہ کی پٹی کے مرکز میں ایک مکان میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں دو دیگر فوجی ہلاک ہو گئے۔ جب کہ غزہ کی پٹی کے وسط میں ایک فوجی جیپ کے دھماکے سے دو دیگر فوجی ہلاک ہو گئے۔

اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران اس کے 13 فوجی مارے گئے۔

عبرانی ذرائع نے غزہ جنگ میں حصہ لینے والے صہیونی فوجیوں کی شدید نفسیاتی الجھن سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا ہے ہے کہ بعض صیہونی فوجی اور افسران مزاحمتی فورسز کا نام سنتے ہی ڈر کے مارے فرار ہو گئے ہیں۔

News ID 1920821

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha