24 دسمبر، 2023، 9:30 PM

غزہ، صیہونی فوج بے گھر کر کے نشانہ بناتی ہے

غزہ، صیہونی فوج بے گھر کر کے نشانہ بناتی ہے

غزہ کے سرکاری انفارمیشن آفس نے انکشاف کیا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کے مکینوں کو ایک مخصوص علاقے میں منتقل کیا اور پھر اسی علاقے کو نشانہ بنایا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ غزہ حکومت کے انفارمیشن آفس نے انکشاف کیا ہے کہ قابض صیہونی فوج نے غزہ کے 8 محلوں کے مکینوں کو دیر البلح کے علاقے میں منتقل ہونے کو کہا اور پھر 48 گھنٹوں کے اندر اسی علاقے میں پانچ افراد کو بے دردی سے شہید کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج نے ان جرائم میں 28 فلسطینیوں کو شہید اور 88 کو زخمی کیا۔

فلسطینی حکومت کے اس ادارے نے اس بات پر زور دیا کہ قابض صیہونی فوج دوہرے جنگی جرائم کا ارتکاب کرتے ہوئے زیادہ جانی نقصان پہنچانے کے لیے جان بوجھ کر شہریوں کو دھوکہ دیتی ہے، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔ اس طرح وہ پہلے انہیں گھروں سے نکلنے پر مجبور کرتی ہے اور پھر انہیں جان بوجھ کر براہ راست نشانہ بناتی ہے یا پھانسی دیتی ہے۔

غزہ کے سرکاری اطلاعاتی دفتر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اپنی قوم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ قابض فوج کے خلاف احتیاط کے تمام پہلوؤں کو اپنائیں اور ان کے فریب میں نہ آئیں۔ کیونکہ وہ ہم سے زیادہ سے زیادہ متاثرین کو چھیننے کی کوشش کر رہی ہے۔

فلسطینی حکومت کے اس ادارے نے واضح کیا کہ ہم  قابض رجیم کے علاوہ امریکہ اور عالمی برادری کو فلسطینی قوم کی اجتماعی نسل کشی کے ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔ کیونکہ یہ وحشیانہ اقدام تمام بین الاقوامی قوانین سے متصادم ہے۔

News ID 1920823

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha