5 دسمبر، 2023، 3:53 PM

غزہ میں مزاحمتی فورسز کے راکٹ حملے، دو صہیونی کمانڈرز ہلاک

غزہ میں مزاحمتی فورسز کے راکٹ حملے، دو صہیونی کمانڈرز ہلاک

عبرانی ذرائع نے غزہ جنگ کے دوران مزاحمتی فورسز کے ہاتھوں غاصب رجیم کے دو دیگر فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ عبرانی ذرائع نے صیہونی حکومت کے مزید دو فوجیوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے جس کے بعد آج صبح سے اب تک اس رجیم کے وصال جہنم ہونے والے فوجیوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔

الجزیرہ نے بتایا ہے کہ صہیونی فوج فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ شدید جھڑپوں کے بعد غزہ شہر کے شمال مغرب سے پیچھے ہٹ گئی۔

دوسری طرف القسام بٹالین نے خان یونس کے مشرق میں صیہونی فوج کے ایک بلڈوزر اور 6 بکتر بند گاڑیوں کو یاسین 105 اینٹی آرمر راکٹ سے نشانہ بنانے خے کے ساتھ دو اسرائیلی فوجیوں کو بھی ہلاک کیا ہے۔

ادھر قدس بریگیڈز کی طرف سے کہا گیا ہے کہ فورسز نے شجاعیہ محلے میں مشتاحی اسٹریٹ پر دو اسرائیلی ٹینکوں اور مشرقی غزہ کے زیتون محلے میں ایک بکتر بند گاڑی کو ٹینڈم اینٹی آرمر راکٹوں سے نشانہ بنایا۔
 

News ID 1920377

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha