16 نومبر، 2023، 2:48 PM

غزہ میں سینئر صہیونی کمانڈر ہلاک/ قابض فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 52 ہو گئی

غزہ میں سینئر صہیونی کمانڈر ہلاک/ قابض فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 52 ہو گئی

صہیونی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ صہیونی فوج کی 202ویں چھاتہ بردار بریگیڈ کا ڈپٹی کمانڈر غزہ کی پٹی کے شمال میں زمینی لڑائی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاتھوں مارا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے غزہ کی پٹی کے شمال میں زمینی لڑائی میں صیہونی حکومت کی 202ویں چھاتہ بردار بریگیڈ کے نائب کمانڈر شلومو بن نون کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔

الجزیرہ کے نمائندے نے بھی اطلاع دی ہے کہ قابض صیہونی فوج نے آج جمعرات کی سہ پہر غزہ کی پٹی کے شمال میں ہونے والی لڑائیوں میں ایک اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

 اس طرح غزہ کی پٹی میں زمینی کارروائی کے آغاز سے اب تک صیہونی رجیم کے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 52 ہو گئی ہے۔

یہ خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب صیہونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر جارحیت کے 41ویں روز اس نے غزہ کی بندرگاہ کا آپریشنل کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور اس کی تمام عمارتوں کو حماس کے دستوں سے خالی کرا لیا ہے۔

تاہم حماس نے صیہونی رجیم کے اس دعوے پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے لیکن وہ ہمیشہ ایسی خبروں کی اشاعت کو غزہ میں اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے تل ابیب رجیم کی پروپیگنڈہ کوششوں کا نفسیاتی حصہ سمجھتی ہے۔

News ID 1920027

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha